Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamنعتیہ ادبی

حمد سیدشکیل دسنوی

حمد
کمال اس کا ہے حیرت میں ڈالنے والا
وہ ابتدا کی علامت‘  وہ  انتہا کا امیں
وہ دوجہاں کو صفر سے نکالنے والا
وہ ممکنات کا خالق‘ وہ قادرِ مطلق
وہ شب کی کوکھ سے سورج نکالنے والا
یہ سیل وقت کی رفتار تھی کہاں پابند
وہ روز و شب کی ہے زنجیر ڈالنے والا
ڈبویا نیل میں فرعون کو کبھی جس نے
وہی تھا نوح کی کشتی سنبھالنے والا
فنا کو کون بقا کا لباس دیتا ہے
جہاں کو کون ہے سانچے میں ڈھالنے والا
یہ آیتوں میں دلیلوں کا معجزہ سیدؔ
ہے شک کی زد سے یقیں کو نکالنے والا
سید شکیل دسنوی کٹک

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!