Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حَیض بند ہونے کے 6 علاج

    (1)اگر گرمی یا خشکی کے باعث حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے عَرَق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح و شام پئیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔ پانی خوب کثرت سے پئیں، ہو سکے تو روزانہ12 گلاس پی لیں(2)25 گرام گُڑ اور 25 گرام سونف ایک کلو پانی میں جوش دیجئے، اندازاً جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کرگرم گرم پی لیجئے۔تا حُصولِ شِفا روزانہ صبح و شام یہ علاج کیجئے(3) ہر کھانے کے ساتھ لہسن کا ایک جَوا( یعنی لہسن کی پوتھی کی قاش۔کَلی )باریک کاٹ کر نگل لیجئے اور بہتر ہے کہ اُبال کر پی لیجئے ۔(نماز اور ذکرو درود کیلئے منہ خوب صاف کیجئے حتّٰی کہ بدبو ختم ہو جائے )(4) تین عدد چُھوہارے ، مَغز بادام 10 گرام ، ناریل 10 گرام اور کِشمِش یعنی خشک چھوٹے انگور20 گرام حیض کے دنوں میں روزانہ گرم دودھ کے ساتھ استِعمال کیجئے(5) ایّامِ حَیض سے ایک ہفتہ قبل روزانہ دودھ کے ساتھ25 گرام سَونف استِعمال کیجئے (6) آلو ، مَسور اور خُشْک غذائیں ماہواری میں رُکاوٹ بنتی ہیں لہٰذا اِن ایاّم میں ان سے پرہیز کیجئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!