Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

چوتھا یوم ۱۱ ذی الحجہ

۞ اگر آپ کے ساتھ عورتیں ہیں اور دسویں تاریخ کو ان کی طرف سے قربانی نہیں ہوئی تو قربانی کیجیے اور ان کے بال کاٹیئے اور احرام سے فارغ ہو جایئے پھر طواف زیارت کے لیے (اگر دسویں روز نہیں کیا تو) روانہ ہو جایئے۔
۞ طواف زیارت جب تک نہ کر لیا جائے مرد و عورت کی صحبت جائز نہیں چاہے عمر ہی کیوں نہ گزر جائے۔
۞ آج صبح آپ فجر سے اشراق و چاشت کے وقت تک تلاوت کیجیے اشراق و چاشت ادا کیجیے پھر ناشتہ کیجیے اور پھر کچھ دیر آرام کر لیجیے۔
۞ آج اور آئندہ کل (بارہ تاریخ) کو آپ کو تینوں جمرات (شیطان)کو کنکر مارنے ہیں۔
۞ آج زوال کے بعد رمی ہوگی اگر اس سے پہلے کر لی تو ادا نہیں ہوگی۔
۞ زوال کے بعد پہلے چھوٹے، پھر درمیانے اور پھر بڑے شیطان کی رمی کرنی ہے۔ یہ کام مغرب کے وقت تک بلا کراہت جائز ہے۔
۞ پہلے چھوٹے شیطان کو قبلہ ُرخ ہو کر کنکریاں ماریئے اور آگے بڑھ کر قبلہ رو ہو کر دعا کیجیے پھر درمیانے شیطان کو بھی اسی طرح کنکریاں ماریئے اور بڑے شیطان کو اس طرح کنکریاں ماریئے کہ منیٰ دائیں ہاتھ اور قبلہ بائیں ہاتھ کی طرف ہو۔
۞ زوال کے بعد رمی کر لینے کے بعد فارغ اوقات میں قرآن پاک کی تلاوت، قضائے عمری، کثرت درود و سلام، استغفار نیز تبلیغ و درس و تدریس اور محفل ذکر و نعت و منقبت و سلام کیجیے۔
۞ اسی طرح عصر، مغرب اور عشاء باجماعت خیمے میں ادا کیجیے۔
۞ آپ چاہیں تو گیارہویں، بارہویں تاریخ میں دن کا وقت مکہ میں بھی گزار سکتے ہیں لیکن رات منی ہی میں گزاریئے۔
۞ آج کے دن گیارہویں شریف کا اہتمام ضرور کیجیے۔
۞ آج کی رات ختم قادریہ، صلوٰة الیل، قضائے عمری، صلوة التسبیح نیز قرآن پاک کی تلاوت میں گزاریے، محفل کیجیے اور درس و تدریس کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی اصلاح عقائد اور اصلاح اعمال کیجیے ہوسکے تو ریکارڈر بھی رکھیے۔
۞ ان حج کے دنوں میں ایک مرتبہ درود اکبر نیز قصیدۂ بردہ شریف بھی پڑھیے یہ معمولات اسی طرح فجر تک جاری رکھیے۔
۞ طواف نساء کی کوئی روایت و فضیلت نہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!