Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

سب سے عُمدہ اورآسان عمل

سب سے عُمدہ اورآسان عمل

حضرت سیِّدُناامام شَعْبِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے روایت ہے کہ حُضُور پُرنورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک صحابی سے ارشادفرمایا:’’کیا میں تمہیں سب سے عمدہ اور سب سے آسان عمل کے بارے میں نہ بتاؤں؟‘‘صحابی نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان!کیوں نہیں،ضرورارشاد فرمائیے۔ارشاد فرمایا: ’’وہ حُسنِ اخلاق اور طویل خاموشی ہے ان دونوں کو لازِمی اختیار کرلوکیونکہ تم اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں ان جیسا(یعنی ان سے افضل)کوئی اورعمل نہیں لے جاسکتے۔‘‘(۱)

سب سے بُلند عبادت

حضرت سیِّدُناابوہریر ہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ پیارے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’خاموشی سب سے بلند عبادت ہے۔‘‘(۲)

عالِم کی زینت اور جاہِل کا پردہ

حضرت سیِّدُنامُحْرِزبن زُہَیْراَسلمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’خاموشی عالِم کی زینت اورجاہل کا پردہ ہے۔‘‘(۳)

خاموشی اَخلاق کی سردار ہے

حضرت سیِّدُنااَنس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ اللّٰہ
عَزَّوَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’خاموشی اخلاق کی سردار ہے۔‘‘ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… موسوعۃ ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت واٰداب اللسان،۷/ ۳۴۶،حدیث:۶۵۰
2… تاریخ اصبھان لابی نعیم،۲/ ۳۴،رقم:۹۹۹،عبداللّٰہ بن محمدبن موسی البازیارa
3… جامع الصغیر،ص۳۱۸،حدیث:۵۱۵۹،ابوالشیخ عن محرزبن زہیر

4…… مسندالفردوس،۲/ ۳۶،حدیث:۳۶۶۶

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!