ایک نافرمان شخص کی توبہ
حضرت ربيعہ بن عثمان علیہ الرحمۃ سے مروی ہے کہ ايک شخص اللہ عزوجل کی بہت نافرمانی کرتا تھا پھر اللہ عزوجل نے اسے بھلائی اور توبہ کی توفیق دی ۔اس نے اپنی بيوی کو کہا کہ ميں اللہ عزوجل سے شفاعت کرنے والے کو تلاش کرتا ہوں ۔يہ کہہ کر وہ صحرا ميں نکل گيا اور وہاں جا کر آہ وزاری شروع کردی :”اے آسمان ميری شفاعت کر دے ،اے پہاڑو ميری شفاعت کر دو،اے زمين ميری شفاعت کر دے ،اے فرشتو!ميری سفارش کر دو ۔” حتی کہ يہ تھک گيا اور بے ہوش ہو کر زمين پر گر گيا ۔ اللہ عزوجل نے اس کے پاس ايک فرشتہ بھیجا اور اس نے اسے اٹھا ليا اور اس کے سر پر ہاتھ پھيرا اور کہا کہ خوشخبری ہو:”اللہ عزوجل نے تيری توبہ قبول فرما لی ہے۔”تو اس شخص نے کہا :”اللہ عزوجل تجھ پر رحم کرے اللہ عزوجل سے
ميری سفارش کس نے کی ہے ؟”اس نے کہا کہ” ميں تیرے بارے میں خوف زدہ ہو گيا تو ميں نے اللہ عزوجلسے تيری سفارش کر دی۔”
(کتاب التوابين ،تو بۃ عاصی من العماۃ ،ص ۸۴)