🌴 نماز کی اہمیت حدیث مبارکہ کی روشنی میں
“جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ تعالی کی ذمہ داری میں ہے اور جس شخص نے اللہ تعالی کی ذمہ داری میں خلل ڈالا ،اللہ تعالی اس کو اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے گا۔” (صحیح مسلم)❤️
“جس شخص نے طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب سے پہلے نماز پڑھی یعنی فجر اور عصر، وہ ہرگز دوزخ میں نہیں جائے گا۔” (صحیح مسلم)💛
✳️ جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والے کے لیے وعید ✳️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا !
“ہمارے (اہل ایمان) اور ان کے (اہل کفر) کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہے ، لہذا جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔ (ابن ماجہ)
“نماز کا چھوڑنا مسلمان کو کفر و شرک تک پہنچانے والا ہے۔ ( صحیح مسلم)📚
“جان کر نماز نہ چھوڑو ، جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے وہ مذہب سے نکل جاتا ہے۔ (طبرانی)🌻
💜 جان بوجھ کر نماز چھوڑنے کا نقصان💜
“جس کی نماز فوت ہوئی تو گویا اس کے اہل و مال جاتے رہے” (صحیح بخاری)
“جس کی عصر کی نماز جاتی رہی گویا اس کا گھر بار اور مال لٹ گیا۔”(صحیح بخاری)🕋
“نماز دین کا ستون ہے جس نے نماز ترک کی اس نے دین کو گرا دیا۔ (احیاءالعلوم)🕌
💚نماز کو وقت پر پڑھنے کی اہمت💚
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالی کو کون سا عمل سب سے ذیادہ محبوب ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا !📚
“نماز کو اس کے مقررہ وقت پر پڑھنا”🌹🍃
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا !
🔶”قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیاں اکھٹی کرنے کا حکم دوں تو وہ اکھٹی کی جائیں ، پھر نماز کا حکم دوں تو اس کے لیے اذان کہی جائے۔ پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ امامت کرے ، پھر ایسے لوگوں کی طرف نکل جاؤں (جو بغیر شرعی عذر کے نماز میں حاضر نہیں ہوتے) اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کوئی جانتا کہ اسے ہڈی والا گوشت یا دو عمدہ پائے ملیں گے تو ضرور نمازِ عشاء میں شامل ہوتا” (صحیح بخاری)📖♥️