Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
فرض علومنماز

طہارت سے کیا مراد ہے ،طہارت کی اقسام کونسی ہیں؟ حدث سے کیا مراد ہے ،حدث کی اقسام کونسی ہیں؟

سوال: طہارت سے کیا مراد ہے؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟🕋
جواب: طہارت کا معنی پاکیزگی ہے ، اس سے مراد نمازی کا حدث اور خبث سے پاک ہونا ہے۔اس کی دو قسمیں ہیں:
①- طہارت صغریٰ (یعنی وضو)
②- طہارت کبریٰ (یعنی غسل)
(بہار شریعت)
❤️••••••💚••••••🧡••••••💛

سوال: حدث سے کیا مراد ہے ، اس کی کتنی قسمیں ہیں؟ ❦︎
جواب: ہر وہ چیز جو بدنِ انسانی سے نکلے ، اس کے نکلنے سے وضو یا غسل کرنا لازم ہو جائے حدث کہلاتی ہے۔
حدث کی دو قسمیں ہیں:
❶- حدث اصغر
❷- حدث اکبر (بہار شریعت)ꨄ︎❥︎
💚»»»»»»»»🔵»»»»»»»»❤️

سوال: حدث اصغر اور حدث اکبر سے کیا مراد ہے؟ ❥︎
جواب: 👈حدث اصغر: یعنی ہر وہ چیز جو بدن انسانی سے نکلے اور اس کے نکلنے سے “وضو” کرنا لازم ہو جائے حدث اصغر کہلاتی ہے۔
👈حدث اکبر: یعنی ہر وہ چیز جو بدن انسانی سے نکلے اور اس کے نکلنے سے “غسل” کرنا لازم ہو جائے حدث اکبر کہلاتی ہے.(بہار شریعت)
🌸••••🌹••••🌻••••🌼••••🌺

سوال: خبث سے کیا مراد ہے؟
جواب: خبث کا معنی پلیدی اور گندگی ہے، خبث سے مراد ہر وہ چیز جس کو شریعت نے گندگی شمار کیا ہو۔🌹🍃

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!