Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

فعل نفی جَحْد بلم

فعل نفی جحد بلم کی تعریف:
وہ فعل جو بدخول لَمْ زمانہ ماضی میں کسی کام کے نہ ہونے پر دلالت کرے۔ جیسے:لَمْ یَفْعَلْ(نہیں کیا اس ایک مرد نے)۔
بنانے کا طریقہ:
مضارع معروف کے شروع میں لفظ ”لَمْ ”کااضافہ کرنے سے فعل نفی جَحْد بَلم معروف بن جاتا ہے ۔جیسے یَضْرِبُ سے لَمْ یَضْرِبْ۔

نوٹ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اسے مجہول بنانے کا وہی طریقہ ہے جو مضارع کو مجہول بنانے کا ہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ لَمْفعل مضارع پر داخل ہوکراس میں دو طر ح کاعمل کرتاہے
(۱) لفظی (۲) معنوی۔
٭(۱)۔۔۔۔۔۔لفظی عمل:
(۱) مضارع کے اُن پانچ صیغوں کو جزم دیتا ہے جن کے آخر میں ضمہ ہو تا ہے ۔ جیسے یَفْعَلُ سےلَمْ یَفْعَلْ۔     (۲)اگراِن پانچ صیغوں کے آخرمیں حرف علت ہو تواسے بھی گرادیتاہے۔ جیسے یَدْعُوْسے لَمْ یَدْعُ۔

(۳)سات صیغوں کے آخر سے نون اعرابی کو گرادیتا ہے ۔ جیسے یَفْعَلاَنِ سے
لَمْ یَفْعَلاَ۔

(۴)دو صیغوں (جمع مؤنث غائب و حاضر )میں کوئی عمل نہیں کرتا(۱)۔جیسے یَفْعَلْنَ سےلَمْ یَفْعَلْنَ۔

تنبیہ:
لَمْ کی طرح لَمَّا، لام امر، لائے نھی اور اِنْ شرطیہ بھی مضارع پرداخل ہوکر اسے جزم دیتے ہیں ،اسی لیے ان پانچوں حروف کو ”جوازم مضارع ”کہتے ہیں۔
٭(۲)معنوی عمل:
فعل مضارع کوماضی منفی کے معنی میں کردیتا ہے ، اسی لیے فعل نفی جحد بلم کو ”ماضی معنوی ”بھی کہتے ہیں ۔

(۱)۔۔۔۔۔۔کیونکہ یہ صیغے مبنی ہوتے ہیں۔)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!