islam
انتباہ
اس قسم کے سینکڑوں معجزات میں سے یہ چند واقعات اس بات کی سورج سے زیادہ روشن دلیلیں ہیں کہ روئے زمین کے تمام حیوانات حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو جانتے پہچانتے اور مانتے ہیں کہ آپ نبی آخر الزماں،خاتم پیغمبراں ہیں اور یہ سب کے سب آپ کی مدح و ثنا کے خطیب اور آپ کی مقدس دعوت اسلام کے نقیب ہیں اور یہ سب آپ کے امرونہی کی حکمرانی اور آپ کے اقتدار و تصرفات کی سلطانی کو تسلیم کرتے ہوئے آپ کے ہر فرمان کو اپنے لئے واجب الایمان اور لازم العمل سمجھتے ہیں اور آپ کے اعزاز و اکرام اور آپ کی تعظیم و احترام کو اپنے لئے سرمایۂ حیات تصور کرتے ہیں ۔کاش !اس زمانے کے مسلم نما کلمہ پڑھنے پڑھانے والے انسان ان بے زبان جانوروں سے تعظیم و احترام رسول کا سبق سیکھتے اور دل و جان سے اس روشن حقیقت پر دھیان دیتے کہ ؎
اپنے مولیٰ کی ہے بس شان عظیم، جانور بھی کریں جن کی تعظیم
سنگ کرتے ہیں ادب سے تسلیم ،پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں
ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد، ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داد
اسی در پہ شترانِ ناشاد، گلۂ رنج و عنا کرتے ہیں
(اعلیٰ حضرت قدس سرہ)