islam
تیمم کی سنتیں
دس چیزیں تیمم میں سنت ہیں۔(۱)بسم اﷲ پڑھنا (۲)ہاتھوں کا زمین پر مارنا(۳)ہاتھوں کو زمین پر مار کر اگر غبار زیادہ لگ گیا ہو تو جھاڑنا (۴)زمین پر ہاتھ مار کر ہاتھوں کو لوٹ دینا (۵)پہلے منہ پر ہاتھ پھیرنا (۶)پھر ہاتھوں پر ہاتھ پھرانا(۷)چہرہ اور ہاتھوں پر لگاتار ہاتھ پھرانا۔ ایسا نہ ہو کہ چہرہ پر ہاتھ پھرا کر پھر دیر کے بعد ہاتھوں پر ہاتھ پھرائے (۸) پہلے دائیں پھر بائیں ہاتھوں پر ہاتھ پھرانا(۹)انگلیوں سے داڑھی کا خلال کرنا (۱۰)انگلیوں کا خلال کرنا جب کہ ان میں غبار بھر گیا ہو۔
(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الطہارۃ، باب التیمم،ج۱،ص۴۳۷۔۴۳۹)