Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

جلوۂ بیدار

جلوۂ بیدار

آنکھ تیری سوئے کعبہ ۔دل ترا بیت الصنم
مجھ کوتیرے دل کا اندیشہ ،تجھے فکر حرم
واعظِ ناداں گرائے جا حجابوں پرحجاب
کوئی دیوانہ اٹھا دے گا نقاب کیف وکم
اس نے منشائے الٰہی کو مکمل کردیا
اپنی آنکھوں پر لیے جس نے محبت کے قدم
ہم نشین لالہ وگل ہوتو کھل جائے یہ راز
بوئے گل کہتے ہیں جس کو ہے نسیم سوزغم
آرزوؤں نے ہزاروں پیچ وخم پیدا کئے
زندگی کا راستہ تھا بے نیاز پیچ وخم
خنکیٔ شبنم ہویاشادابیٔ بحررواں
یہ بھی ساقی کاکرم ہے وہ بھی ساقی کا کرم
عشق کااک جلوۂ بیدار ہے عمرابد
عشق کااک فرش پاانداز ہے خواب عدم
کجکلاہی تیرے مستوں کی رہے گی پیش پیش
تختۂ دار ورسن ہو یا خیابان ارم
دیکھیے سب ختم تاویلات فرقت ہوں روشؔ
روز اک پیغام نو لائی ہے باد صبح دم
روشؔ صدیقی

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!