Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مستحبات احرام

۱۔ احرام باندھنے سے پہلے موئے بغل اور موئے زیر ناف کو زائل کرنا۔ خط بنوا لینا۔ لبیں لینا اور ناخن ترشوانا۔
۲۔ غسل کی نیت برائے احرام کرنا۔
۳۔ ازار اور رداء کا کپڑا نیا ہونا۔ ورنہ دھلے ہوئے ہونا بھی کافی ہے۔
۳۔ احرام کی نیت زبان اور دل کی موافقت کے ساتھ معاً کرنا۔
۵۔ نماز احرام کے فوراً بعد قبلہ رخ بیٹھے ہوئے مکان نماز میں ہی نیت کرنا۔
۶۔ تغیر احوال و تغیر مکان اور زمان کے وقت میں لبیک کا ورد رکھنا۔ بلندی پر چڑھتے وقت،ڈھلان پر نیچے اترتے ہوئے، طلوع سحر و غروب دن کے وقت نمازوں کے بعد اگرچہ فرض ہی ہوں، سوار ہوتے یا سواری سے اترتے وقت بھی لبیک کا ورد کرنا۔
۷۔ مدینہ منورہ سے مکہ آتے ہوئے ذوالحلیفہ میں مسجد بیر علی میں احرام باندھنا۔
۸۔ تلبیہ و نیت میں اس عبادت کا نام بھی لینا ضروری ہے کہ جس عنوان کے تحت احرام باندھا ہے مثلا عمرہ یا حج یا عمرہ و حج جمع کر کے قران کا احرام ہو۔
۹۔ تلبیہ کے بعد درود شریف پڑھنا۔
۱۰۔ درود شریف کے بعد دعا کرنا۔ جو درج ذیل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!