Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حج کے واجبات

میقات سے احرام باندھنا، وقوف مزدلفہ جو یوم نحر کے صبح صادق تا قبل طلوع شمس ہے (طلوع شمس کے بعد وقوف صحیح نہ ہوگا)، وقوف عرفات کو غروب تک لمبا کرنا، رمی جمار، قارن اور متمتع کا قربانی کرنا، حلق یعنی سر منڈانا یا بال کترانا، ترتیب کو قائم رکھنا یعنی اول رمی پھر حلق کرنا،حلق کا ایام نحر اور حرم کے ساتھ خاص ہونا، ماہ حج میں سعی کرنا، طواف کے بعد سعی کا ہونا، عذر نہ ہو تو سعی پا پیادہ کرنا، سعی کی ابتداء صفا سے کرنا، طواف وداع، طواف کو حجراسود سے شروع کرنا، طواف کو دائیں طرف سے شروع کرنا، طواف پا پیادہ کرنا، طواف میں نجاست حکمی سے پاک ہونا،طواف میں ستر عورت کا ہونا، طواف زیارت کے تین پچھلے شوط ادا کرنا، ممنوعات کا ترک کرنا، طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا، طواف حطیم کے باہر سے کرنا، مرد کو منہ اور سر کھلا رکھنا، عورت کو صرف چہرہ کھلا رکھنا (یعنی نقاب کا کپڑا چہرے کو نہ لگے)۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!