Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کبيرہ نمبر221: مرض موت ميں مقروض کااقرارنہ کرنا

یعنی حالتِ مرض ميں مريض کا اپنے مقروض ہونے يااپنے پاس مال ہونے کا اقرار نہ کرنا بشرطیکہ ورثاء کے
علاوہ اس شخص کو اس کا علم نہ ہو سکے جو اس مریض کے قول ہی سے اپناحق ثابت کرسکتاہو۔
    ميرااس گناہ کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا بالکل واضح ہے اگرچہ علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس کی صراحت نہيں کی کيونکہ اس حالت ميں اقرارترک کرنے ميں غيرکے حق کے ضياع کاسبب ظاہرہے اور غيرکا حق ضائع کرناکبيرہ گناہ ہے، اسی طرح اس کا سبب پيدا کرنا بھی کبيرہ گناہ ہے کيونکہ ہم بيان کر چکے ہيں کہ وسائل کا بھی وہی حکم ہوتا ہے جو مقاصد کا ہوتا ہے اور عنقريب شراب بنانے والے کے بيان ميں اس کی وضاحت ہو گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!