Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بغیر علم کے فتویٰ دینا

بغیر علم کے فتویٰ دینا

ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو علمِ دین سے بے بہرہ ہونے کے باجود دینی مسائل میں رائے زنی کو اپنا حق تصور کرتے ہیں اور لوگوں کو غلط مسائل بتا نے میں ذرا جھجھک محسوس نہیں کرتے حالانکہ معلِّم اعظم ا نے فرمایا ،”جوبغیر علم کے فتویٰ دے،اس پر زمین وآسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ۔”

(کنزالعمال،رقم۲۹۰۱۴،ج۱۰،ص۸۴)

امامِ اہل سنت الشاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :”جاہل پر سخت حرام ہے کہ فتوی دے ۔” (فتاویٰ رضویہ ،ج ۱۰،نصف آخر ،ص ۲۷۵)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم

  مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا

مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا بھی آج کے جدید معاشرے میں معیوب نہیں سمجھا جاتاحالانکہ مدنی آقا صلي اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،”قرآن پاک پڑھنے ،ذکرُاللہ عزوجل

کرنے، اور بھلائی کی بات پوچھنے یابتانے کے سوا ہربات مسجد میں فضول ہے ۔”

(کنزالعمال ،کتاب الصلوٰۃ ،رقم۲۰۸۳۶،ج۷،ص۲۷۳)

(۱) حضرتِ سیدناحسن بصری رضی اللہ عنہ سے بطریق مرسل روایت ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :” ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ مسجدوں کے اندر دنیا کی باتیں کریں گے تو اس وقت تم ان لوگوں کے پاس نہ بیٹھنا۔ خدائے تعالیٰ کو ان لوگوں کی کچھ پروانہیں۔ ”

(شعب الایمان،باب فی الصلوۃ،رقم۲۹۶۲،ج۳،ص۸۷)

(۲) حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ عالم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جسے مسجد میں گمشدہ چیز تلاش کرتے دیکھو تو دعا کرو کہ وہ چیز اسے نہ ملے کیونکہ مساجد ان کاموں کیلئے نہیں بنیں”۔

(مسلم ، کتاب المساجد ، باب النھی عن نشد الضالۃ فی المسجد ومایقولہ ، رقم الحدیث۵۶۸، ص۲۸۴)

(۳) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ سلطان ِ مدینہ ا نے فرمایا: ”جب تم کسی کو مسجد میں خرید وفروخت کرتے دیکھو تو کہو:اللہ تجھے اس تجارت میں نفع نہ دے اورجب کسی کو گمشدہ چیز تلاش کرتے دیکھو تو کہو، اللہ کرے تجھے یہ چیز نہ ملے”۔

(ترمذی کتاب البیوع ، باب النھی عن البیع فی المسجد ، رقم الحدیث۱۳۲۵،ج۳،ص۵۹)

اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!