Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

صلوٰۃ کے معانی اور انکی پہچان

الف:جب” صلوٰۃ” کے بعد” علیٰ”آوے تو اس کے معنی رحمت یا دعاءِ رحمت ہوں گے یا نماز جنازہ ۔
     ب:جب” صلوٰۃ ”کے بعد”علیٰ”نہ آوے توصلوٰۃکے معنی نمازہوں گے۔
” الف” کی مثال یہ ہے :
 (1) ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ
وہ اللہ ہے جو تم پر رحمت کرتا ہے او راس کے فرشتے دعا ءِ رحمت کر تے ہیں ۔(پ22،الاحزاب:43)
(2)  وَصَلِّ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ
آپ ان کے لئے دعا کریں ۔ آپ کی دعا ان کے دل کا چین ہے ۔(پ11،التوبۃ:103)
(3) وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ
ان منافقوں میں سے کسی پر نہ آپ نماز جنازہ پڑھیں نہ اس کی قبر پر کھڑے ہوں ۔(پ10،التوبۃ:84)
(4) اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی پر ۔(پ22،الاحزاب:56)
    ان جیسی تمام آیتوں میں صلوٰۃ سے مراد دعا یا رحمت یا نماز جنازہ ہی مرادہوگا کیونکہ کہ ان میں صلوٰۃ کے بعد” علیٰ” آرہا ہے ۔
”ب”کی مثال یہ ہے :
(1) وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ
نماز قائم کرو اور زکوۃ دو ۔(پ1،البقرۃ:43)
(2) اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ کِتٰبًا مَّوْقُوۡتًا ﴿۱۰۳﴾
بے شک نمازمسلمانوں پر وقت کے مطابق واجب ہے ۔(پ5،النسآء:103)
    ان جیسی تمام آیتو ں میں صلوٰۃ سے مراد نماز ہے کیونکہ یہاں صلوٰۃ سے علیٰ کا تعلق نہیں دوسری آیت میں اگر چہ” علیٰ”ہے مگر علیٰ کا تعلق کتاباً سے ہے ، نہ کہ صلوٰۃ سے لہٰذا یہاں بھی مراد نماز ہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!