Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مسافر کے لیے نماز قصر

مسافر وہ شخص ہوتا ہے جو کم از کم (57) ستاون میل کے سفر کے ارادے سے اپنی بستی سے باہر نکل چکا ہو۔
مسافر پر واجب ہے کہ فقط فرض نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت والے فرض کو دو پڑھے۔
مسافر کے حق میں دو رکعتیں ہی پوری نماز ہے۔
اگر سہواً یا قصداً چار پڑھے اور دو کے بعد قعدہ کرے تو فرض ادا ہو جائے گا اور پچھلی دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی
قصداً چار پڑھنے والا سخت گنہگار ہے
اس پر توبہ لازم ہے۔
مسافر جب تک اپنی بستی میں نہ آئے مسافر ہے
مسافر جس شہر یا بستی میں جائے اگر وہاں پندرہ روز سے کم رہنے کی نیت ہو تو قصر پڑھے۔
قصر صرف چار رکعت والے فرضوں میں ہے۔
سنت، وتر میں قصر نہیں۔
سفر میں سنتیں مکمل پڑھی جائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!