Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بخل کا سبب

 جو شخص اپنے دين اور عزت کی حفاظت کا ارادہ رکھتا ہو اس پر بُخْل کے مہلکات سے ڈرتے ہوئے اس سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے اور يہ اسی صورت ميں ممکن ہے جب اس کا سبب اور علاج معلوم ہو، اس کا سبب یا تو مال کی ایسی محبت ہے
جو لمبی اميد کے ساتھ ساتھ ان خواہشات کی محبت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جن کی تکميل مال ہی کے ذريعے ہو سکتی ہے کيونکہ جسے يہ معلوم ہو جائے کہ ايک دن کے بعد اس کا انتقال ہو جائے گا اس ميں بُخْل کا کوئی اثر باقی نہ رہے گا، يا پھر بُخْل مال کی محبت کی وجہ سے ہوتا ہے، اسی لئے آپ ديکھتے ہيں کہ جسے يہ يقين ہوتا ہے کہ اس کے پاس کفايت سے زائد مال ہے اگر وہ طبعی عمر تک زندہ رہے اور شاہ خرچياں کرتا رہے اور اس کا وارث بھی کوئی نہ ہو اور اس کے باوجود بُخْل کرے اور زکوٰۃ روکے پھر اس خزانے کو، يہ جاننے کے باوجود کہ مجھے مرنا ہے، زمين ميں دفن کر دے بلکہ بعض اوقات موت کے وقت اسے نگل جائے تو اس عارضے کا علاج بہت مشکل بلکہ محال ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!