islam
خُوشی کی وجہ سے نافرمانی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ
خُوشی کی وجہ سے نافرمانی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ
افسوس!فلمی گانوں کی دُھوموں اور موسیقی کی دُھنوں کے بغیر آج کل شاید ہی کہیں شادی ہوتی ہو۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اوقات جواب ملتا ہے ، واہ صاحب! اللہ نے پہلی بار خُوشی دکھائی اور “ گانا باجا “ نہ کریں ۔ بس جی خُوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے! (مَعَاذَ اللہ ) مسلمانو!خُوشی کے وقت اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے کہ خُوشیاں طویل ہوں ، نافرمانی نہیں کی جاتی!اللہ نہ کرے کہ اِس نافرمانی کی نُحُوست سے اکلوتی بیٹی دُلہن بننے کے آٹھویں دن رُوٹھ کر میکے آبیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طَلَاق کا پرچہ آپہنچے اور ساری خُوشیاں دھول میں مِل جائیں یا دُھوم دَھام سے ناچ گانوں کی دَھماچَوکڑی میں بیاہی ہوئی دُلہن9 ماہ کے بعد پہلی ہی زَچگی میں موت کے گھاٹ اُتر جائے یا خُدانخواستہ دُولھا شادی سے پہلے یا چند ہی روز کے بعد دُنیا سے چل بسے کیوں کہ موت کہہ کر نہیں آتی۔ ایک دردناک واقعہ پیش خدمت ہے۔