islam
جنت کے باغات
جنت کے باغوں کے بارے میں حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مؤمن جب جنت میں داخل ہوگا تو وہ ستر ہزار ایسے باغات دیکھے گا کہ ہر باغ میں ستر ہزار درخت ہوں گے اور ہر درخت پر ستر ہزار پتے ہوں گے اور ہر پتے پر یہ لکھا ہوگا: لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اُمَّۃٌ مُّذْنِبَۃٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ اور ہر پتے کی چوڑائی مشرق سے مغرب تک کے برابر ہوگی۔(2) (روح البیان،ج۱،ص۸۲)
اور ایک روایت میں ہے کہ جنت کے تمام درختوں کے تنے سونے کے ہیں۔(3)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۷)
2۔۔۔۔۔۔ تفسیرروح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵،ج۱،ص۸۲
3۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب احوال القیامۃ…الخ،باب صفۃ الجنۃ واہلہا، الحدیث:۵۶۳۱، ج۲،ص۳۳۲