Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مسجد نبوی کے قدیم بابرکت ستون

۱۔ ستون حنانہ:

یہ کھجور کا تنا تھا اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ اب یہ ستون محراب نبوی سے ملحق ہے۔ کھجور کا یہ تنا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں رویا بھی تھا۔

۲۔ ستون حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا:

امُ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس ستون کی نشان دہی کی اور فرمایا کہ اگر لوگوں کو اس مقام کی خیر و برکت کا علم ہو جائے تو وہ یہاں نماز اور نوافل ادا کرنے کے لیے قرعہ اندازی کریں۔

۳۔ ستون توبہ:

حضرت ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو اس سے باندھا تھا جب آپ کی توبہ قبول ہوئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھولا تھا۔

۴۔ ستون وفود:

یہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مختلف وفود سے ملاقات فرماتے تھے۔

۵۔ ستون سریر:

اس جگہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کے لیے قیام فرمایا تھا۔

۶۔ ستون حرس:

صحابہ کبار علیہم الرضوان یہاں پہرہ دیا کرتے تھے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی جائے نماز اکثر یہیں ہوا کرتی تھی۔ ان ستونوں کے قریب نوافل ادا کیجیے۔

۷۔ ستون جبرائل علیہ السلام:

یہ مقدس ستون جالی مبارک کے اندر آگیا ہے زیارت مشکل ہے یہ ستون حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ سے متصل ہے۔ حضور ا اسی مقام پر کھڑے ہو کر اپنی لخت جگر سیدۃ النساء فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے گفتگو فرمایا کرتے تھے کیونکہ جبریل علیہ السلام بھی اسی جگہ آیا کرتے تھے اسی باعث یہ ستون جبریل کے نام سے مشہور ہوا۔

۸۔ سطون تہجد:

حضور علیہ الصلوٰہ والسلام یہاں تہجد ادا فرماتے یہ ستون حجرہ فاطمہ میں ہے باہر قران شریف کی الماریاں رکھی ہیں۔ (وفاء الوفاء ص ۴۵۳)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!