Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

پہاڑوں کا سلام کرنا

  حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضورِ انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ایک طرف کو نکلا تو میں نے دیکھا کہ جو درخت اور پہاڑ بھی سامنے آتا ہے اس سے ”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اﷲِ ” کی آواز آتی ہے اور میں خود اس آواز کو اپنے کانوں سے سن رہا تھا۔(3)
             (ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳ باب ماجاء فی آیات نبوۃ النبی)
    اسی طرح حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ میں ایک پتھر ہے جو مجھ کو سلام کیا کرتا تھا میں اب بھی اس کو پہچانتا ہوں۔(1)(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!