Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

نکاح کی نیتیں،اہمیت اور فوائد

نکاح کی نیتیں،اہمیت اور فوائد

کیا تم نے اِس لئے نکاح کیا تھا؟

کوفے کے ایک عظیم بُزرگ حضرت سَیِّدُنا ابو محمد ، سفیان بن عیینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ایک شخص نے اپنی زَوجہ کے متعلِّق عرض کی : اے ابومحمد! میری بیوی ہر وقت میری بے عزّتی کے درپے رہتی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سر جھکاکر کچھ سوچنے لگے پھر بولے : کیاتم نے اُس سے نکاح اِس لئے کیا تھا کہ تمہاری عزّت میں اضافہ ہو؟ اُس نے اِثبات میں سر ہلایا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص (نکاح کے ذریعے)  حُصُولِ عزّت چاہتا ہے اُسے ذِلّت میں مبُتلا کر دیا جاتا ہے ، جوشخص حُصُولِ مال کا خُواہش مند ہو اُسےفقر میں مبُتلا کردیا جاتا ہے اور جو شخص دین کا ارادہ رکھتا ہواللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے لیےدین کے ساتھ ساتھ عزّت اور مال بھی جمع فرمادیتا ہے۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

نیّت دُرُست کیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس واقعے سے جہاں نکاح کیلئے دین دار عورت کا اِنتخاب کرنے کی اہمیَّت و فضیلت معلوم ہو رہی ہے کہ جو خُوش نصیب نکاح سے دین کا ارادہ کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اُسے عزّت و مال عطا فرما دیتا ہے وہیں اِس واقعے سے یہ بات بھی معلوم ہورہی ہے کہ ایک مسلمان کیلئے ہر نیک و جائز کام کی طرح نکاح جیسی عظیم سنّت کی ادائیگی میں بھی نیّت کے قبلے کو دُرُست رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر نیّت کا قبلہ دُرُست نہ کیا جائے تو وَبال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ بیان کردہ حکایت سے پتا چلا کہ جو شخص نکاح سے حُصُولِ عزّت کا ارادہ کرے اُسے ذِلّت میں مبُتلا کردیا جاتا ہے اور اگر وَبال نہ بھی اُٹھانا پڑے تو کم از کم نکاح جیسی پیاری سنّت ادا کرنے کے ثواب سے ہی محرومی کا سامنا کرنا پڑے گا جیساکہ صَدْرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد اَمجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : اگر (نکاح سے)محض لذّت یا قضائے شَہْوت منظور ہو تو ثواب نہیں ۔ (2)یہی وجہ ہے کہ ہمارے بُزرگانِ  دین نکاح کے معاملے میں بھی نیّت کے صحیح سمتِ قبلہ کا بہت زیادہ خیال رکھا کرتے تھے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!