islam
منقبت حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مد ظلہٗ علینا
منقبت حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مد ظلہٗ علینا
جاں گُسل وقت کا انجام ہیں شیخ الاسلام
صبر ائے دل کہ لب بام ہیں شیخ الاسلام
تو ہے سورج تری کرنوں کا ہے شہرہ ہر سو
سب مخالف ترے گمنام ہیں شیخ الاسلام
تیرے فتوؤں کو جو سمجھے ہی نہیں آج تلک
علم میں اپنے وہ سب خام ہیں شیخ الاسلام
ہیں ترے عجز کی تلوار سے ریزہ ریزہ
کبر و نخوت کے جو اصنام ہیں شیخ الاسلام
مرے حق میں بخدا غوثِ زمانہ ہے تو
مرے سب کام ترے نام ہیں شیخ الاسلام
قیسؔ کیا سونچتے ہوعشق نوردی کے لئے
سالکِ عشق کا احرام ہیں شیخ الاسلام