Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

رہنمائی برائے روانگی حج

1۔ اپنے سامان کو اچھی طرح سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ میں رکھ کر اس کے اوپر ٹیگ لگادیجیے اور کسی کپڑے یا رسی کی مدد سے اپنے سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ پر نشان لگادیجیے تاکہ شناخت میں آسانی رہے۔
2۔ ٹکٹ، پاسپورٹ، ٹیکے کا کارڈ اور دیگر چیزیں ٹریول ایجنٹ کی طرف سے دیے گئے چھوٹے ہینڈ بیگ میں احتیاط سے رکھ لیجیے اور گھر سے نکلتے وقت یہ اطمینان کرلیجیے کہ یہ چیزیں آپ نے چھوٹے ہینڈ بیگ میں ہی رکھی ہیں۔
3۔ فلائٹ سے کم از کم 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ ضرور پہنچ جائیں۔
4۔ بریفنگ کرواتے وقت یہ اطمینان کرلیجیے کہ آپ نے کتنے سوٹ کیس، لیگج میں ڈالے ہیں اور کتنے بیگ ہینڈ کیری کیے ہیں۔
5۔ قینچی/ چُھری/ نیل کٹر وغیرہ سوٹ کیس میں رکھیں انہیں جہاز میں ہینڈ بیگ میں لے جانا منع ہے۔
6۔ بریفنگ کرواتے وقت آپ کو بورڈنگ کارڈ دیا جائے گا اب جہاز تک جانے کے لیے یہی کارڈ استعمال ہوگا۔ اس کو سنبھال کر رکھیں اور ٹکٹ کو بیگ کے اندر رکھ لیں۔
7۔ ایمیگریشن کروائیں پاسپورٹ اور بورڈنگ کا رڈ ہاتھ میں رکھیں۔ ایمیگریشن کے بعد ویٹنگ لاؤنج میں چلے جائیں اور جہاز روانہ ہونے کے اعلان کا انتظار کریں۔
8۔ اگر جہاز وقت پر روانہ ہو رہا ہے تو دوگانہ نماز پڑھ کر لبیک پڑھتے ہوئے عمرہ کی نیت کرلیں
9۔ جدّہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سب سے پہلے پولیو کے قطرے اور دوائی پلائی جائے گی اس کے بعد آپ ایمیگریشن کے مرحلے سے گزریں گے۔ اس مرحلہ پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطار میں لگ کر ایمیگریشن کروائیں۔
10۔ ایمیگریشن کروانے کے بعد آپ سامان والے ہال میں پہنچ جائیں گے۔ یہاں سامان علیحدہ کرلیں اور اسکیننگ مشین سے سامان گزار کر باہر آجائیں۔ آپ کا سامان وہاں سے بڑی ٹرالی میں ڈال کر ڈیوٹی پر موجود کارندے لے جائیں گے یہ سامان پاکستان اور کراچی والوں کے لیے مخصوص جگہ پر لے جایا جائے گا۔
11۔ آپ کسٹم سے فارغ ہوکر جب باہر آئیں گے تو آپ کے پاسپورٹ پر بس کے اسٹیکر لگیں گے اس کے بعد آپ پاسپورٹ لے کر اپنے بیگ میں رکھ لیں اور سیدھے پاکستانی پرچم والے علاقہ میں کراچی کے لیے مختص کی گئی جگہ پر بیٹھ جائیں۔
12۔ یہاں پہنچ کر اپنا سامان دیگر سامان سے علیحدہ کرلیں اور اپنی نشست کے پاس رکھ لیں۔
13۔ آپ کچھ دیر آرام کرلیں۔ استنجاء، وضو کی حاجت ہو تو اس سے فارغ ہولیں۔ بھوک لگی ہو تو کچھ کھالیں۔ مگر یاد رہے کہ کینو، موسمی وغیرہ اپنے ہاتھ سے چھیل کر نہ کھائیں۔ نمازکا وقت ہو تو نماز ادا کرلیں اور انتہائی صبر و اطمینان کے ساتھ بس میں جانے کے اعلان کا انتظار کریں۔
14۔ بس آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ اور بعض اوقات یہ انتظار گھنٹوں پر بھی محیط ہوتا ہے۔ لہٰذا بار بار انتظامیہ کے لوگوں سے پوچھنے کے بجائے اپنی جگہ اطمینان سے تشریف رکھیں۔ باری آنے پر آپ کو بلالیا جائے گا۔
15۔ جب آپ کو بلایا جائے تو اپنے سامان کو ساتھ لے کر آئیں اور بس میں سوار ہوتے وقت اطمینان کرلیں کہ آپ کا سامان اسی بس میں رکھا گیا ہے جس میں آپ سوار ہیں۔
16۔ بس میں بیٹھ کر تلبیہ (لبیک) کا ورد جاری رکھیں۔ اور جب مکہ شریف پہنچیں اور ہوٹل پر بس سے اتریں تو وہاں پر اپنا سامان پھر چیک کرلیں اور اپنے کمروں تک سامان پہنچادیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!