Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اندھا بینا ہو گیا

حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک اندھا حاضر ہوا اور اپنی تکالیف بیان کرنے لگا،آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہاری خواہش ہو تو میں دعا کر دوں اور اگر چاہو تو صبر کرو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اس نے درخواست کی کہ یارسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) میری بینائی کے لئے دعا فرما دیجئے۔آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اچھی طرح وضو کرکے یہ دعا مانگو کہ ”خداوندا!اپنے رحمت والے پیغمبر کے وسیلہ سے میری حاجت پوری کر دے” ترمذی اور حاکم کی روایت میں اتنا ہی مضمون ہے مگر ابن حنبل اور حاکم کی دوسری روایت میں اس کے بعدیہ بھی ہے کہ اس نابینا نے ایسا کیا تو فوراً ہی اچھا ہو گیا اور اس کی آنکھوں پر بھر پور روشنی آ گئی۔(1)    (مسند ابن حنبل جلد۴ ص۱۳۸ و مستدرک جلد۱ ص۵۲۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!