Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کس پیداوار پر عشرواجب نہیں؟

سوال:کن فصلوں پر عشر واجب نہیں ؟
جواب: جو چیزیں ایسی ہوں کہ ان کی پیداوار سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود نہ ہوان میں عشر نہیں جیسے ایندھن ،گھاس،بید،سرکنڈا،،جھاؤ(وہ پودا جس سے ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں)،کھجورکے پتے وغیرہ،ان کے علاوہ ہر قسم کی ترکاریوں اور پھلوں کے بیج کہ ان کی کھیتی سے ترکاریاں مقصود ہو تی ہیں بیج مقصود نہیں ہوتے اورجو بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں مثلاًکندر ، میتھی اورکلونجی وغیرہ کے بیج،ان میں بھی عشر نہیں ہے۔ اسی طرح وہ چیزیں جو زمین کے تا بع ہوں جیسے درخت اور جو چیزدرخت سے نکلے جیسے گوند ‘اس میں عشر واجب نہیں ۔
البتہ اگرگھاس ،بید ،جھاؤ(وہ پودا جس سے ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں)وغیرہ سے زمین کے منافع حاصل کرنا مقصود ہو اور زمین ان کے لئے خالی چھوڑ دی تو ان میں بھی عشر واجب ہے۔کپاس اور بینگن کے پودوں میں عشر نہیں مگران سے حاصل کپاس اور بینگن کی پیداوار میں عشر ہے ۔
(در مختار،کتاب الزکوٰۃ ، باب العشر،ج۳، ص۳۱۵،الفتاوی الھندیہ ،کتاب الزکوۃ،الباب السادس فی زکوۃ الزرع،ج۱،ص۱۸۶ )

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!