islam
بَواسیر اور اس کے بعض اسباب
باسُور یعنی مَقعَدمیں ہونے والا مَسّا، باسُور کی جمع بَواسیر ہے۔بَواسیر کے تین اَہَم اسباب ہیں:(1)پُرانی قبض(2)تبخیر مِعدہ(یعنی وہ بخارات (بھاپ)جو کھانا کھانے کے بعد مِعدہ سے دماغ کو چڑھتے اور بدن کو بھی تھوڑا سا گرما دیتے ہیں)(3)اکثرکُرسی پر بیٹھنا ان چیزوں سے مَقعَد( دُبُر)کے آس پاس کی اندرونی رگوں میں خون کا ٹھہراؤ ہو جاتا ہے جس کے سبب وہ رگیں پھول کر مَسّوں (PILES)کی صورت میں باہَر نکل آتی ہیں یا اندر کی طرف رہتی ہیں۔ اِس کو بَواسیر کہتے ہیں۔ بعض لوگوں کی بَواسیر بَیک وقت اندرونی اور بَیرونی دونوں طرف ہو تی ہے۔