islam
محبوب آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا محبوب شہر :
(22)۔۔۔۔۔۔سرکارِ مدينہ، راحتِ قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:”تُو کتنا اچھا شہر ہے اور مجھے کتنا محبوب ہے اگر ميری قوم مجھے تجھ سے نہ نکالتی تو ميں تيرے سوا کسی اور شہر ميں سکونت اختيار نہ کرتا۔” (جامع الترمذی ،ابواب المناقب ، باب فی فضل مکۃ ،الحدیث: ۳۹۲۶ ، ص۲۰۵۳)
(23)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:”خدا کی قسم! تُو اللہ عزوجل کی سب سے بہترين زمين ہے اور مجھے اللہ عزوجل کی زمين میں سب سے زیادہ محبوب ہے، اگر مجھے تجھ سے نہ نکالا جاتا تو ميں ہرگز نہ نکلتا۔”
( جامع الترمذی ،ابواب المناقب ، باب فی فضل مکۃ ،الحدیث: ۳۹۲۵،۲۰۵۲)