islam
مسجد کے تقدُّس کا خیال رکھئے
مسجد کے تقدُّس کا خیال رکھئے
یاد رکھیئے!مسجد میں نکاح کرنا مستحب عمل ضرورہے لیکن اس کیلئے مسجد میں بھاگنا دوڑنا ، چیخ پُکار کرنا ، ہنسی مذاق کرنا یا کسی بھی طرح مسجد کا تَقَدُّس پامال کرنا شَرْعاً دُرُست نہیں ۔ صَدْرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد اَمجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : مسجد میں عقدِ نکاح کرنا مستحب ہے۔ مگر یہ ضرور ہے کہ بوقتِ نکاح شور و غُل اور ایسی باتیں جو احترامِ مسجد کے خِلاف ہیں نہ ہونے پائیں ، لہٰذا اگر معلوم ہو کہ مسجد کے آداب کا لحاظ نہ رہے گا تو مسجد میں نکاح نہ پڑھوائیں ۔ (3)
3 – بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۴۹۸