Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایک خاص ذکر جس کی جزا خدا خود دے گا

یَارَبِّ لَکَ الْحَمْدُکَمَایَنْبَغِی
لِجَلَالِ وَجْہِکَ وَعَظِیْمِ سُلْطَانِکَ
o

حدیث: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے نے مندرجہ بالا  کلمات پڑھے،جس کی سماعت کراماً کاتبین کو بڑی عظیم معلوم ہوئی، اور وہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ اس کا اَجر کیسے اور کتنا لکھیں، چناں چہ وہ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئے کہ اے پروردگار! تیرے ایک بندے نے (تیری حمدوثنا میں) کچھ ایسے کلمات کہے ہیں جن کا اَجروثواب ہمیں پتا نہیں کہ کتنا لکھیں۔
اللہ عزوجل نے ـہرچندکہ وہ سب کچھ جانتا ہےـ ان سے پوچھاکہ میرے بندے نے کیا کہا ہے؟ وہ بولے کہ مولیٰ! اس نے یارب لک الحمد ۔۔۔الخ پڑھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:ٹھیک ہے جیسا میرے بندے نے پڑھا ہے تم اسے ویسے ہی لکھ لو، جب وہ مجھ سے ملے گا تو میں اس کا اسے بھرپور اجروبدلا عطا کروں گا۔(سنن ابن ماجہ:۳۸۰۱۔۔۔ شعب الایمان بیہقی:۴۰۷۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!