Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایمان بالرسول

رَسولِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اِیمان لانا  اور جو کچھ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے لائے ہیں صِدْقِ دِل سے اس کو سچا ماننا ہر اُمَّتی پر فَرْضِ عَین ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بغیر رسول پر اِیمان لائے ہرگز کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔1 
لہٰذا یاد رکھئے کہ مَحْض توحید و رِسَالَت کی گواہی کافی نہیں بلکہ کسی کا بھی اِیمان اس وَقْت تک کامِل نہیں ہو سکتا جب تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنی جان و مال بلکہ سب سے زیادہ مَحْبُوب نہ بنا لیا جائے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحْبُوب ، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اس وَقْت  تک (کامِل)مومِن نہیں ہو سکتا جب تک کہ مَیں اس کے نزدیک اس کے باپ اس کی اَولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر مَحْبُوب نہ ہو جاؤں۔2
خاک ہو کر  عِشْق  میں آرام سے سونا  ملا
جان  کی اِکسير  ہے  اُلْفَت  رسولُ الله  کی3
ایک رِوایَت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےتین۳ باتوں کو حَلاوَتِ اِیمانی کے حُصُول کی عَلامَت قرار دیا، جن میں ایک یہ ہے کہ بندے کی نَظَر میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات کائنات کی ہر چیز سے زیادہ مَحْبُوب وپسندیدہ ہوجائے۔1
یہ اِک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں 
تیرے نام پر سب کو وَارا کروں میں2
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ………کتاب الشفا، القسم الثانی، الباب الاول، فصل فی فرض الایمان به … الخ، ۲/۴، مفهومًا
2 ……… بخاری، کتاب بدء الایمان، باب حب الرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ …الخ، ص۷۴، حدیث:۱۵
3 ……… حدائق بخشش، ص۱۵۳
 ……… بخاری، کتاب بدء الایمان، باب حلاوة الایمان،ص۷۴ ، حدیث:۱۶مفهومًا
2 ……… سامان بخشش، ص۱۰۲

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!