islam
شادی شدہ عورت بھگوالایا
سوال: زیدایک شادی شدہ عورت بھگوالایا ہے ۔اس سے زنا کرتا ہے اور اولاد پیدا ہوئی ہے۔ یہ اولاد کس کی ہوئی ؟ یہ زانی کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟۔ اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتےہیں یا نہیں؟۔
(محمدغوث ہوسلی، کلارک میونسپال ہاویری)
جواب: یہ منکوحہ عورت اپنے اسی مرد کی عورت ہے جس سےاس کا نکاح ہوا تھا۔اس سے جو بھی اولاد پیدا ہوگی وہ بھی اسی کی اولاد کہلائے گی ۔نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے۔اولاد اسی کی ہے جس کی وہ عورت فرش ہے یعنی جس کے نکاح میں وہ ہے۔ زانی کے واسطے سنگسار کرنا ہے۔زانی کواولاد سے محرومی ہے ۔ زید فاسق ہے۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس کو توبہ کرائیں اور استغفار پڑھائیں۔یہ زانیہ عورت کو اپنے مردا صلی کے پاس روانہ کرائیں۔ زید مسجد میں نماز پڑھے تو دوسروں کی نما زمیں کوئی حرج پیدا نہیں ہوتا۔