Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سُورج کی کِرنوں کا کمال

        انسانی جسم کی کھال میں وٹامنD(سوئی ہوئی حالت)یعنی Inactive form میں ہوتا ہے۔ اس کانام 7ڈی ہائیڈرو کولیسٹرول( 7-DEHYDRO.CHOLESTROL)ہے۔ جب سورج کی اَلٹراوائیلِٹ شُعاعیں ULTRA VOILET RAYS انسانی جسم پر پڑتی ہیں توکھال میں سویا ہوا وِٹامن D بیدار ہو کر مُتَحرِّک(مُتَ۔حَرْ۔رِک) ہوتا اور وِٹامن ڈی3( VITAMIN D3)میں تبدیل ہوکر خون میں شامل ہوجاتا ہے۔ وہاں سے یہ جگر میں جاتا ہے جہاں اس کو مزید کارآمد بنایا جاتا ہے پھر یہ گُردوں میں پَہنچ کر مکمَّل طور پر سر گرمِ عمل ہو جاتا ہے۔ اب یہ وِٹامِن ڈی 3 آنتوں سے کیلسِیَم اور فاسفورَس (PHOSPHORUS)کو خون کے اندر جَذب کرنے میں مدد دیتا بلکہ اس عمل کو تیزتَر کردیتا ہے۔ اوران کی جومِقدار ہماری خُوراک میں شامل ہوکر ہماری آنتوں میں پَہنچ رہی ہے اس کو ضائِع نہیں ہونے دیتا بلکہ تیزی سے اسے خون میں جَذْب کرلیتا ہے۔ کیلسِیَم اور فاسفَورَس ہماری ہڈّیّوں کی صحيح نَشوونُما کیلئے بے حد ضَروری ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!