Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمسائل و فضائلمضامینمقبولیات

احمدیہ قادیانی مرتد

انتباہ
فرقہ احمدیہ قادیانی مرتد کے اشتہار’’رمضان المبارک اورقبولیت دعا‘‘(مورخہ 7رمضان المبارک 1372ۓ؁ھ کی روسے)
اللہ تعالیٰ نے کاارشاد ہے’’اذاسالک عبادی الخ‘‘یہ آیۂ کریم عام ہے ۔خاص رمضان شریف کے ساتھ مخصوص نہیں۔جس نے مرزاغلام احمدقادیانی مرتدکویہ لکھاکہ وہ اس زماں کاامام، مہدی ،عیسیٰ ،مسیح موعودہے وہ مسلمانوں کے نزدیک قطعی کافرہے۔جب مسلمانوں کے نزدیک حضورﷺ کے بعد نیانبی نہ ہوگا۔نہ کوئی مسیح موعودہوگا۔جوآنے والاہے وہ عیسٰی علیہ السلام بن مریم رضی اللہ عنہاہوگاجوکسی غیرکے سوامسیح موعودکہے۔تمام دنیاکے مسلمانوں کے نزدیک اسلام سے خارج کافرہے۔کیونکہ یہ ماننے سے قرآن، حدیث اوراجماع امت کاخلاف لازم آتاہے۔

مرزاغلام احمدقادیانی نے عیسیٰ علیہ السلام کی بڑی توہین کی ہے۔اس نے لکھاہے ابن مریم علیہ السلام کی ذکر کوتوچھوڑو اس سے بہتر غلام احمدہے۔ دیکھوکوئی ولی، قطب یاغوث کسی نبی سے بڑھ کرہرگزنہ ہوگا۔دیکھو اس نے اپنے آپ کوالعیاذ باللہ عیسیٰ علیہ السلام سے افضل اوربہترکہاہے۔ مسلمانون کولازم ہے کہ اگرکسی غیرمذہب کے کتابیں نہ دیکھے تاوقتیکہ اپنے مذہب کے معلومات میں کامل نہ ہوتاکہ دوسرے بدمذہب کی رد کرسکے۔دارمی شریف میں حدیث آئی ہے کہ ایک وقت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ حضورﷺ کے سامنے تورات دیکھ رہے تھے۔حضورﷺ جلال میں آئے  ۔ارشادہواکہ اے عمررضی اللہ عنہ اس وقت اگرموسیٰ علیہ السلام بھی ہوتے ۔ااس کومیری تابعداری کے سواچارہ نہ تھا۔تم میرے سامنے تورات پڑھ رہے ہو ۔تیرے واسطے قرآن بس نہیں؟

مسلمانو!اس پرغورکروحضرت عمرفاروق باوجود زی عقل مجتہد ہونے کے ان کو دوسری کتاب دیکھنے کی حضورﷺ اجازت نہ دی ہم کم فہم وکم علم مسلمانوں کوکب اجازت ہے کہ دوسرے مذہبوں کی کتابیں دیکھیں۔(ادارہ ماہنامہ الرشادہانگل)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!