Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایک_عرس_ایسا_بھی

#ایک_عرس_ایسا_بھی

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ جہاں لاکھوں کا مجمع ہو، ہزاروں دکانیں سجی ہوں ،خرید و فروخت ہو رہی ہو، ہوٹلوں میں کھان پان چل رہا ہو، اور اچانک مائک سے اعلان کرنے والے چند افراد گھوم پھر کر اعلان کرنے لگیں کہ “عرس عزیزی کا پیغام، نماز با جماعت کا اہتمام” اور پھر ساری دکانوں پر پردے ڈال دئیے جائیں، ہوٹل خالی ہوجائیں، ہاسٹل کے کمروں کے دروازے بند کردئیے جائیں، لوگوں کا گھومنا پھرنا موقوف ہوجائے اور لوگ جوق در جوق وضو خانوں اور مسجد کا رخ کرنے لگیں
جی ہاں! ایسا صرف عرس عزیزی میں ہوتا ہے جسے یقین نہ ہو وہ ایک بار آ کر دیکھ لے
یہ عرس عزیزی کی ہی خاصیت ہے کہ ہندوستان گیر پیمانے پر دوسرا سب سے بڑا مذہبی کتابی میلہ اسی عرس میں لگتا ہے
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس عرس مبارک میں لاکھوں کی بھیڑ ہوتی ہے اور بلا تفریق مسلک و مذہب ہوتی ہے مگر ان افراد میں صرف اور صرف مرد ہوتے ہیں عورتوں کا تصور تک نہیں
حضور حافظ ملت جلالۃ العلم ابوالفیض شاہ عبدالعزیز محدث مرادابادی کے مزار مبارک پر نہ چادروں کا انبار ہوتا ہے نہ قوالی مع مزامیر ہوتی ہے
عرس کی تقریبات میں تلاوت قرآن، فاتحہ خوانی، ذکر و اذکار اور محافل و مجالس کا پاکیزہ ماحول ہوتا ہے
اس عرس کی ایک خاصیت اور بھی ہے کہ جہاں لاکھوں کا مجمع ہوتا ہے ان میں اکثریت علما، فضلا اور مشائخ کی ہوتی ہے
اور بھی بہت سے خصوصیات و تفردات ہیں
شرکت فرما کر حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوں
#اختر_نور

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!