Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

تیسری وجہ طویل عرصہ زندہ رہنے کی امید

تیسری وجہ طویل عرصہ زندہ رہنے کی امید

توبہ میں تاخیر کا ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ نفس وشیطان اس طرح انسان کا ذہن بناتے ہیں کہ ابھی تو بڑی عمر پڑی ہے بعد میں توبہ کرلینا..یا.. ابھی تم جوان ہو بڑھاپے میں توبہ کرلینا..یا..نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد توبہ کرلینا ۔ چنانچہ یہ ”عقل مند”نفس وشیطان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے توبہ سے محروم رہتا ہے ۔
اس کا حل:
ایسے شخص کو اس طرح غور کرنا چاہيے کہ جب موت کا آنا یقینی ہے اور مجھے اپنی موت کے آنے کا وقت بھی معلوم نہیں تو توبہ جیسی سعادت کو کل پر مو قوف کرنا نادانی نہیں تو اور کیا ہے ؟جس گناہ کو چھوڑنے پر آج میرا نفس تیار نہیں ہورہا کل اس کی عادت پختہ ہوجانے پر میں اس سے اپنادامن کس طرح بچاؤں گا؟اوراس بات کی بھی کیا ضمانت ہے کہ میں بڑھاپے میں پہنچ پاؤں گا یا نوکری سے ریٹائر ہونے تک میں زندہ رہوں گا ؟ حدیث میں ہے کہ” توبہ میں تاخیر کرنے سے بچو کیونکہ موت اچانک آجاتی ہے ۔”

(الترغیب والترہیب ،کتاب التو بۃ والزھد ،باب التر غیب فی التو بۃ ..الخ ، رقم ۱۸ ، ج۴ ، ص ۴۸)

پھرموت تو کسی خاص عمر کی پابند نہیں ہے،بچہ ہو یا بوڑھا ، جوان ہو یا اُدھیڑ عمر یہ بلاامتیاز سب کو زندگی کی رونقوں کے بیچ سے اٹھا کر قبر کے گڑھے میں پہنچا دیتی ہے ،یہ وہ ہے کہ جب اِس کے آنے کاوقت آجائے تو کوئی خوشی یا غم ، کوئی مصروفیت یا کسی قسم کے ادھورے کام اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، ایک دن مجھے بھی موت آئے گی اور مجھے زیر ِ زمین دفن ہونا پڑے گا ، اگر میں بغیر توبہ کے مر گیا تو مجھے کتنی حسرت وندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ، ابھی مہلت میسّرہے لہذ امجھے فوراً توبہ کرلینی چاہيے ۔

اس انداز سے غوروفکر کرنے کی برکت سے مذکورہ رکاوٹ دور ہوجائے گی اورتوبہ کرنے میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ ان شاء اللہ عزوجل

تُوْبُوْا اِلَی اللہِ (یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو)

اَسْتَغْفِرُ اللہَ (میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!