خاموشی میں نَجات ہے-سلامَتی چاہنے والا خاموش رہے
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی
تما م تعریفیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں ،وُہی کافی ہے اور اس
کے چُنے ہوئے بندوں پرسلام ہو
حضرت سیِّدُناامام جَلالُ الدِّین عبد الرحمن سُیُوطی شافِعی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اس عمدہ کتاب کومیں نے حضرت سیِّدُناامام ابوبکراِبنِ ابی دنیا رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہکی ’’کتابُ الصَّمْت‘‘سے تلخیص کیاہے اور اس میں کچھ اضافات بھی کئے ہیں۔ میں نے اس کا نام ’’حُسْنُ السَّمْت فِی الصَّمْت‘‘ (یعنی خاموشی کے بارے میں عمدہ طریقہ ) رکھا ہے۔اللّٰہعَزَّوَجَلَّہی دُرُستی کی توفیق دینے والا ہے۔
خاموشی میں نَجات ہے
حضرت سیِّدُناعبد اللّٰہ بن عَمْرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ حُضُورنبی کرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’جوچپ رہااُس نے نجات پائی۔‘‘(۱)
سلامَتی چاہنے والا خاموش رہے
حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُور نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو سلامت رہنا چاہتا ہے اُس پر خاموشی لازم ہے۔‘‘(۲)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ،۴/ ۲۲۵،حدیث:۲۵۰۹
2… مسندابی یعلٰی،مسندانس بن مالک،۳/ ۲۷۱،حدیث:۳۵۹۵