Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سسر کی ذِمّہ داریاں

سسر کی ذِمّہ داریاں

میاں بیوی میں سے ہر ایک کا باپ چونکہ دوسرے کیلئے سُسر کی حیثیّت رکھتا ہے یعنی لڑکے کا باپ لڑکی کیلئے اور لڑکی کا باپ لڑکے کے لئے سُسر ہوتا ہے اس لئے اُن کی  اِزْدِواجی زندگی کی بہتری میں اِن دونوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے بلکہ اگر شادی کے بعد لڑکا اپنے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا ہو تو لڑکی کے باپ کے مقابلے میں لڑکے کے باپ پر زیادہ ذِمّہ داریاں عائد ہوتی ہیں  کیونکہ وہی اُن دونوں کے قریب ہوتا ہے۔ لہٰذا اُسے چاہئے کہ وقتاً فوقتاً اپنے بیٹے اور بہو کو گھریلو زندگی گُزارنے کے آداب بتائے اور غلطی کرنے پر ان کی اصلاح کرے۔ اگر بیٹا اپنی بیوی کے حُقوق  ادا کرنے میں کوتاہی کرے تو اسے سمجھائے اور بیوی کے حُقوق ادا کرنے کی تلقین کرے۔ اگر بیٹا اپنے سسرال والوں سے ناراض ہو ، انہیں بُرا بھلا کہے یا بیوی کو ان سے ملنے نہ دے تو اس بارے میں بھی صحیح رُخ پر اُس کی رہنمائی کرے۔ اگر بیٹے اور بہو کے درمیان جھگڑا ، تلخ   کلامی یا ناراضی ہوجائے تو اِسے میاں بیوی کا آپس کا معاملہ قرار دیکر چُپ سادھنے اور اس معاملے سے اپنے آپ کو برطرف سمجھنے کے بجائے انتہائی غیر جانبداری سے دونوں میں صُلح کروائے ، خاص طور پر اپنے بیٹے کی بے جا  حمایت سے گُریز کرے۔ سُسر کو چاہئے کہ سربراہ ہونے کی حیثیّت سے گھر کے ماحول اور تمام افراد کی نقل و حرکت ، باہمی رویّوں اور گفتگو کے زاویوں کو بھی سنجیدگی سے پَرکھتا رہے کہ کہیں گھر کے افراد یا باہر سے آنے والے رشتے دار وغیرہ اُس کے بیٹے اور بہو کے درمیان پُھوٹ ڈالنےکا سبب تو نہیں بن رہے ، اگر ایسا ہو تو حکمتِ عملی سے اُنہیں اِس سے باز رکھے۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!