Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

چار بہترین مدنی پھول – اچھی بات کرو یاچُپ رہو

چار مدنی پھول

حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’چارباتیں ایسی ہیں جوکسی ایک شخص میں شاذونادر (یعنی کم)ہی جمع ہوسکتی ہیں: (۱)خاموشی جوعبادت کی بنیاد ہے (۲)اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی خاطرعاجِزی (۳)دنیا سے بے رغبتی اور (۴)قناعت۔‘‘(۱)

اچھی بات کرو یاچُپ رہو

حضرت سیِّدُناابوہریرہ اورحضرت سیِّدُناشُرَیْح خُزَاعی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ رسولُ اللّٰ ہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہے اُسے چاہئے کہ اچھی بات کرے یاخاموش رہے۔‘‘(۲)
حضرت سیِّدُناحسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں: ہمیں یہ بات بتائی گئی ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاارشادہے:’’ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُس بندے پررحم فرمائے! جوبولتا ہے توفائدہ(یعنی ثواب)پاتاہے اورخاموش رہتا ہے توسلامت رہتا ہے۔‘‘(۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… موسوعۃ ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت واٰداب اللسان،۷/ ۳۱۱،حدیث:۵۶۰،بتغیرقلیل
2… بخاری،کتاب الادب،باب اکرام الضیف۔۔۔الخ،۴/ ۱۳۶،حدیث:۶۱۳۵،۶۱۳۶،عن ابی ھریرۃ
3… شعب الایمان،باب حفظ اللسان،فصل فی فضل السکوت عمالایعنیہ،۴/ ۲۴۱،حدیث:۴۹۳۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!