islamنعتیہ ادبی
حمد
پ
چاند سورج بھی دیے اور ستارے بخشے
میرے مولا نے ہمیشہ ہی اُجالے بخشے
اپنا محبوبﷺ دیا اور ہمیں قرآن دیا
مالکِ کُل نے ہمیں خوب خزانے بخشے
کرکے تخلیق ہمیں کردیا اشرف رب نے
آدمیّت کو شرف اُس نے نِرالے بخشے
فہم و ادراک دیا راہ دکھائی حق کی
کرمِ خاص کیا عِلم کے دھارے بخشے
نعمتیں رب نے عطا کی ہیں ہمیں لاثانی
زائروں کے لئے زم زم کے پیالے بخشے
آسماں اور زمیں گلشن و صحرا دریا
خالقِ کُل نے ہیں صد رنگ نظارے بخشے
کشتی جب آئی بھنور میں تو مرے مولا نے
حوصلہ مجھ کو دیا اور کنارے بخشے
مالکِ ہر دو جہاں کا یہ کرم ہے طاہرؔ
’’مدحت و حمد‘‘ کے باسٹھ یہ شمارے بخشےؔ
طاہرسلطانی