Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ہجری۳ کے واقعات

ہجرت کے تیسرے سال میں مندرجہ ذیل واقعات بھی ظہور پذیر ہوئے۔
 (۱)۱۵ رمضان   ۳ ھ؁ کو حضرت امام حسن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ولادت ہوئی۔ (1)
(۲)اسی سال حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت بی بی حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔ حضرت حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی ہیں جو غزوهٔ بدر کے زمانہ میں بیوہ ہو گئی تھیں۔ان کے مفصل حالات ازواجِ مطہرات کے ذکر میں آگے تحریر کئے جائیں گے۔
(۳)اسی سال حضرت عثمانِ غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت اُمِ کلثوم رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا۔(2)
(۴)میراث کے احکام و قوانین بھی اسی سال نازل ہوئے۔ اب تک میراث میں ذوی الارحام کا کوئی حصہ نہ تھا۔ ان کے حقوق کا مفصل بیان نازل ہو گیا۔
(۵)اب تک مشرک عورتوں کا نکاح مسلمانوں سے جائز تھامگر   ۳ ھ؁ میں اس کی حرمت نازل ہوگئی اورہمیشہ کے لئے مشرک عورتوں کانکاح مسلمانوں سے حرام کر دیا گیا۔(واﷲ تعالیٰ اعلم)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!