Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمقبولیات

اہل رائے

راج پیپلا
۔۔۔۔
بخدمت شریف جنان مینجر صاحب ’’ الرشاد ‘‘ ، اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ٗ
آپ رسالہ ’’ الرشاد‘‘ ماہ ذی الحجہ 1372؁ ھ کا منیجر الوارث صاحب بمبئی میں جناب مولیٰنا وارث علی صاحب کے پاس میں اور حضرت شیر بیشۂ سنت مولانا مولوی حشمت علی خاں صاحب قبلہ دیکھے ، حضرت مولیٰنا مولوی حاجی حشمت علی خاں صاحب قبلہ اس رسالہ کی تعریف فرمائی ، ماشاء اللہ رسالہ دیکھ کر بہت خوشی حاصل ہوئی اس وقت ایسے رسالوں کی بہت اشد ضرورت ہے ، پروردگار دو عالم اپنے محبوب سرکار دو عالم  صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے صدقہ میں اس رسالہ کو تاقیامت قائم رکھے اور آپ کو
اس کی بہترین جزا عطا فرمائے کہ اس نازک وقت میں آپ نے اہل سنت والجماعت کی سچی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوئے ، ان شاء اللہ میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے ۔
(خادم علماء مولوی حاجی علی محمد ، سنی ، حنفی ، رضوی ، راج پیپلا)
انی گیرہ
27-8-53
محترم جناب منیجر صاحب ’’ الرشاد ‘‘ ، ہانگل
اسلام علیکم
خیریت مزاج شریف  ۔۔۔ آپ لوگوں کی ہمت اور اسلامی ہمدردی پر نہایت ہی آفیرں ہے سارے کرناٹک میں اب تک کوئی اردو اخبار یا رسالہ نہیں نکالا گیا ، مگر آپ صاحبوں نے نہایت ہی عمدہ اور نیک کام کیاہے ہم تمام لوگ آپ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، اس تبلیغ کے کام میں جو کچھ بھی ہم سے خدمت ہوسکتی ہے کرنے کو تیار ہیں ۔
(1) امیر الدین صاحب ، ریٹائزڈ ہیڈ ماسٹر ، انی گیرہ ، (2) عبدالرزاق صاحب دوڈمنی ، انی گیرہ ، (3) یٰسین خاں صاحب جمعدار ، انی گیرہ ۔
ہزاری باغ
27-7-53
مکرمی منتظمی !  السلام علیکم رحمۃاللہ
……دلی مسرت حاصل ہوئی کہ دنیائے سنیت کی بیداری و خدمت کا جذبہ لے کر آپ کا جریرہ میدان عمل میں خدمت کے لئے نکلا ہے ، مولیٰ تعالیٰ قبولیت عامہ بخشے اور آپ کے عزائم کو تقویت اور ادارئہ الرشاد کو فائز المرام فرمائے ، آمین ۔
(مولیٰنا منظور حسین القادری مہتمم مدرسہ فرقانیہ ، ہزاری باغ )
ہاسن
11-6-53
محترمی سلامت  السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ
…….. رسالہ دیکھ کر تو دل بہت خوش ہو اکیونکہ فی زمانہ ایسے ہی رسالوں کی سخت ضرورت ہے ، اور میں اسے وقت کی بہت بڑی اور اہم ضرورت سمجھتا ہوں …….
خیر طلب ، قاضی ، فیاض ، ہاسن

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!