Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بابا کے نام

غنچوں کے چٹکنے کی صدا ہیں میرے بابا
پھولوں کے مہکنے کی ادا ہیں میرے بابا

پہنچاتے ہیں ہر شخص کو جو فیض مسلسل
بس قادرِ مطلق کی عطا ہیں میرے بابا

ہر لفظ میں اُن کے لیے اِک جذ بہ ءِ تحسیں
اخلاص و عنایت کی نوا ہیں میرے بابا

دنیا میں وہ انسان کی عظمت کے ہیں پیکر
دیں دار ہیں ، تصویرِ حیا ہیں میرے بابا

ہر محفلِ بے رنگ کو کرتے ہیں وہ خوش رنگ
سب جلتے چراغوں کی ضیا ہیں میرے بابا

ہر شخص پہ ہوتی ہے عنایات کی بارش
ہاں سب کے لیے حرفِ دعا ہیں میرے بابا

اُن کے لیے ہیں ہر وقت دعائیں
میرے لیے انعامِ خدا ہیں میرے بابا
💕۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💕💕💕۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💕

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!