Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حج کے لئے جمع کروائی گئی رقم پر زکوٰۃ

عموماً حج کے لئے جمع کرائی گئی رقم میں سے کچھ کرایوں کے مد میں کاٹ لی جاتی ہے اور کچھ حاجی کو عرب شریف میں دیگر اخراجات کے لئے دی جاتی ہے ۔ کرایوں کی مد میں کٹ جانے والی رقم حاجی کی ملکیت نہ رہی کیونکہ اجارے میں بطورِ ایڈوانس دی جانے والی رقم مالک کی مِلک نہیں رہتی بلکہ لینے والے کی مِلک ہوجاتی ہے چنانچہ یہ رقم شامل ِ نصاب نہ ہوگی ۔دیارِ عرب میں ملنے والی رقم اسی کی ملکیت ہے اور اس کا حکم ہمارے عرف میں قرض کا ہے ،اس لئے اگر یہ رقم تنہا یا دیگر اموال سے مل کر نصاب کو پہنچ جائے اور ان اموال پر سال بھی پورا ہوچکا ہوتو اس کی زکوٰۃ فرض ہوجائے گی لیکن جمع کروائی گئی رقم کی زکوٰۃ اُس وقت دینا واجب ہے جب مقدارِ نصاب کا کم ازکم پانچواں حصہ وصول ہوجائے ۔ (ماخوذ از فتاوی اہلسنّت ،سلسلہ نمبر 4،ص۲۷،۲۸)
پراویڈنٹ فنڈ پر زکوٰۃ
    چونکہ یہ فنڈ مالک کی مِلک ہوتا ہے اس لئے اگر ملازم مالک نصاب ہے توجب سے یہ رقم جمع ہونا شروع ہوئی اُسی وقت سے اِس رقم کی بھی زکوٰۃ ہر سال فرض ہوتی رہے گی۔ (فتاوٰی فیض الرسول ،حصّہ اوّل، ص ۴۷۹)لیکن ادائیگی اس وقت واجب ہوگی جب مقدارِ نصاب کا کم از کم پانچواں حصہ وصول ہوجائے ۔(ماخوذ از فتاوٰی فقیہ ملت ج۱،ص۳۲۰)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!