Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایک شخص کو کتنی زکوٰۃدینا مستحب ہے

    مستحب یہ ہے کہ ایک شخص کو اتنا دیں کہ اُس دن اُسے سوال کی حاجت نہ پڑے اور یہ اُس فقیر کی حالت کے اعتبار سے مختلف ہے، اُس کے کھانے بال بچوں کی
کثرت اور دیگر امور کا لحاظ کرکے دے۔
 (الدرالمختار و’ردالمحتار، کتاب الزکاۃ، باب المصرف، مطلب في حوائج الأصلیۃ، ج۳، ص۳۵۸)
کس کوزکوٰۃ دینا افضل ہے ؟
    اگر بہن بھائی غریب ہوں تو پہلے ان کا حق ہے ،پھر ان کی اولاد کا پھر چچا اور پھوپھیوں کا ،پھر ان کی اولاد کا ،پھر ماموؤں اور خالاؤں کا ، پھر ان کی اولاد کا ، پھر ذَوِی الْاَرْحَام( وہ رشتہ دار جو ما ں ،بہن ،بيوی يالڑکيوں کی طرف سے منسوب ہوں ) کا ، پھر پڑوسیوں کا ،پھر اپنے اہل ِ پیشہ کا ، پھر اہل ِ شہر کا (یعنی جہاں اس کا مال ہو ) ۔
 (الفتاویٰ الھندیۃ،کتاب الزکوٰۃ ،الباب السابع فی المصارف ،ص۱۹۰)
سیِّدکسے زکوٰۃ دے؟
    زکوٰۃ قریبی رشتہ دار کو دینا افضل ہے مگر سید کس کو دے کیونکہ اس کا قریبی رشتہ دار بھی تو سید ہوگا ؟اس کا جواب دیتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن لکھتے ہیں :بے شک زکوٰۃ اور دیگر صدقات اپنے قریبی رشتہ داروں کو دینا افضل ہے اور اس میں دوگنا اجر ہے لیکن یہ اسی صورت میں ہے کہ وہ صدقہ قریبی رشتہ داروں کو دینا جائز بھی ہو ۔
 (فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجہ ،ج۱۰، ص۲۸۷)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!