Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

تُوکتنا اچھا ہے!(حکایت )

تُوکتنا اچھا ہے!(حکایت )

حضرت سیِّدُنا جابر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ سرورِ عالم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :شیطان پانی پر اپنا تخت بچھاتا ہے ،پھر اپنے لشکر بھیجتا ہے ۔ ان لشکروں میں ابلیس کے زیادہ قریب اس کا درجہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ فتنہ باز
ہوتاہے ۔ ایک لشکر واپس آکر بتاتا ہے کہ میں نے فلاں فتنہ برپا کیا تو شیطان کہتا ہے : تونے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر ایک اور لشکر آتا ہے اور کہتا ہے :میں نے ایک آدمی کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی نہیں ڈال دی ۔یہ سن کر ابلیس اسے اپنے قریب کر لیتا ہے اور کہتا ہے :تُوکتنا اچھا ہے !اور اپنے ساتھ چمٹا لیتا ہے ۔(مسلم،کتاب صفۃ القیامۃ۔۔۔الخ،باب تحریش الشیطان۔۔۔الخ، ص۱۵۱۱،حدیث:۲۸۱۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

error: Content is protected !!