Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دس لاکھ احادیث لکھنے والا امام :

دس لاکھ احادیث لکھنے والا امام :

حضرت سیِّدُناامام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے زمانہ کے سب سے بڑے زاہد، متقی، فقیہہ اور پرہیز گارتھے۔حدیث ِ پاک کو سب سے زیادہ جانتے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صحیح احادیث کو غیر صحیح احادیث سے علیحدہ کرکے نشان دہی کی۔ آپ رضی
للہ تعالیٰ عنہ رجالِ حدیث(یعنی حدیث کے راویوں ) اور ان میں سے سچے راویوں کے متعلق بھی سب سے زیادہ علم رکھتے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دس لاکھ (10,00,000) احادیث تحریر فرمائیں۔جن میں سند اور متن والی احادیث کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار (1,50,000) ہے ۔
منقول ہے کہ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر تشدُّد کیا گیااور مصائب وآلام ڈھائے گئے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ثابت قدم رہے۔ جس کی وجہ سے اہلِ مشرق و مغرب کے محبوب بن گئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیشہ لوگوں کی نگاہوں میں باعزت رہے یہاں تک کہ جب لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھتے تو گویا وہ کسی شیر کو دیکھ رہے ہوتے۔

حضرت سیِّدُنا مجاہد علیہ رحمۃاللہ الواحد حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرضِ وصال میں اس وقت حاضر ہوئے جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قریب المرگ تھے۔ وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھ کر رونے لگے اور عرض کی: اے ابو عبداللہ! مجھے کچھ وصیت فرمائیے ۔” آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زبان مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

(1) لِمِثْلِ ہٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوۡنَ ﴿61﴾

ترجمۂ کنزالایمان:ایسی ہی بات کے لئے کامیوں کوکام کرناچا ہے۔(23،الصّفّٰت:61)
پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے داعئ اجل کو لبیک کہا اور آپ کا طائر ِ روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کر گیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر رحمت ہو اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ (آمین)

وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!