Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

سب سے یکساں تعلقات رکھیں

سب سے یکساں تعلقات رکھیں

نگران اسلامی بھائی کو چاہے کہ کسی مخصوص اسلامی بھائی سے دوستی نبھانے کی بجائے تمام اسلامی بھائیوں سے یکساں تعلقات رکھے اور ہر ایک سے حسن ِ اخلاق سے پیش آئے ۔ کوشش کرے کہ ہر ماتحت اسلامی بھائی اس سے راضی رہے لیکن ہر گز ہرگز!اسے راضی رکھنے کے لئے کوئی خلاف ِ شرع کام سرانجام نہ دے کیونکہ لوگوں کو خوش کر نے کے لئے خالق کی نافرمانی کر نابہت بڑی نادانی ہے ۔
امیر المؤمنین حضرت سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام المؤ منین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مکتوب بھیجا کہ” مجھے کچھ نصیحت
فرمائیں۔” آپ رضی اللہ عنہانے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ”جس نے مخلوق کو خوش کر کے اللہ عزوجل کی رضا مندی تلاش کی تو اللہ عزوجل اس سے راضی ہو گا اور مخلوق کو بھی اس سے راضی رکھے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ عزوجل کو ناراض کر کے مخلوق کی خوشی چاہی تو اللہ تعالیٰ اس سے ناخوش ہو گا اور لوگوں کو بھی اس سے ناخوش رکھے گا۔”(کیمیائے سعادت صفحہ ۴۴۵)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!