(۳۷) شوہر کی رِضا مندی

حدیث:۱
    عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْمَرْأَۃُ اِذَا صَلَّتْ خَمْسَھَا وَصَامَتْ شَھْرَھَا وَاَحْصَنَتْ فَرْجَھَا وَاَطَاعَتْ بَعْلَھَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ اَیِّ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شَاءَ تْ (1)  (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۱۸)
Advertisement
    حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاہے کہ عورت جب اپنی پانچوں نمازوں کوپڑھے اور رمضان کے مہینے کاروزہ رکھے اوراپنی شرم گاہ کوپاکدامن رکھے اوراپنے شوہرکی فرمانبر داری کرے تو وہ عورت جنت کے جس دروازے سے چاہے گی جنت میں داخل ہوجائے گی۔
حدیث:۲
    عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَیُّمَا اِمْرَأَۃٍ مَاتَتْ وَزَوْجُھَا عَنْھَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّۃَ (1)  (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۱۸)
    حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورت اس حال میں مری کہ اس کا شوہر اس سے راضی رہا تو وہ عورت جنت میں داخل ہوگی۔
تشریحات و فوائد
    عورت پر حقوق اللہ کے فرائض کے علاوہ شوہرکی اطاعت کابھی ایک بڑا فرض ہے ۔عورت اگرحقوق اللہ کے فرائض کواداکرکے اپنے شوہر کی خدمت و اطاعت کا فریضہ بھی ادا کرے اور مرتے وقت اس کا شوہر اس سے خوش رہے تو وہ عورت جنتی ہے۔ اس بارے میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔  (واللہ تعالیٰ اعلم)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!